،پابندی شرط ہے اگر اس عمل کی پابندی کی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ لڑکی کا اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے: اس اردو کے نیچے ایک ویڈیو ہے وہاں دیکھیں وظیفہ۔لڑکی خود یا اس کی والدہ یا بہن ، بھائی ، والد وغیرہ ہر بدھ کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ یوسف (پارہ نمبر 12) مکمل تلاوت کرے‘ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شادی کی دعا کرے۔ اسی طرح ہر پیر کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ احزاب (پارہ نمبر21) کی تلاوت کرے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل مسلسل کرے، ناغہ نہ کرے اور اس وقت تک کرے جب تک شادی نہ ہوجائے۔ شادی ہوجانے کے بعد چھوڑ دے۔انشاء اللہ تعالیٰ اچھی اور مناسب جگہ رشتہ ہوجائے گا۔سورۃ الاخلاص کا عمل رشتے کے لئے جس لڑکی کا کوئی رشتہ نہ آتا ہو اور عمر بڑھتی جارہی ہو، وہ سونے سے پہلے باوضوء سوبار سورۃ اخلاص پڑھے اور کسی سے بات کئے بغیر سوجائے۔
پڑھتے وقت نیت بھی رشتے کی رکھے اور پڑھ کر دعاء بھی اس مقصد کے لئے مانگے ۔ نوے (90) دن تک یہ عمل جاری رکھے ۔ ناغے کے دن شمار کرکے پورے کرلے ۔ انشاء اللہ عمل پورا ہونے سے پہلے رشتہ آجائے گا۔ مگر عمل پورا کرے۔ یافَتَّاحُ کا عمل رشتوں کے لئے اگر رشتے سرے سے نہ آتے ہوں یا آکر چلے جاتے ہوں اور بات کسی کنارے نہ لگتی ہو تو لڑکی روزانہ گیارہ سوبار یافتاح عشاء کے بعد اور چارسو نواسی (489) بار فجر کے بعد پڑھا کر ے ۔ انشاء اللہ بہت جلد رشتہ ہوجائے گا۔ یاوارثُ کا عمل رشتے کے لئے یاوارِثُ کا صبح وشام سات سوسات (707) بار پڑھنا بھی نہایت مؤثرعمل ہے۔نیت یہ رکھے کے اللہ تعالیٰ اس کا رشتہ جلد کہیں جوڑدیں ۔ سورۃ المزمل کا عمل پانچ اتوار لگاتار یہ عمل کریں، انشا ء اللہ بچی کا بند نصیب کھل جائے گا۔ آٹے کی تین سوتیرہ 313 گولیاں بنا کر ان پر ایک ایک بار سورۃ المزمل پڑھ کر پھونک ماریں اور پانی کی ایک بوتل پر بھی دم کردیں ۔
اس پانی سے ہر ہفتے ایک دوبار بچی نہالے اور ہفتہ بھر یہ پانی پیتی رہے۔ اور گولیا ں ایسے بہتے پانی میں ڈال دیں جس میں مچھلیو ں کا امکان ہو۔ پانچ ہفتوں تک متواتر یہ عمل کریں