web stats

PkGlam.com

Har Khbar, Mily Yhan Par

بیوی سے ہم بستری کے آداب

Spread the love
بیوی سے ہمبستری کرنے کا اسلامی طریقہ

میاں بیوی کے تعلق سے کچھ ایسے مسائل ہیں جن کا جاننا ضروری ہے مگر وہ نہیں جانتے کیوں کہ دینی کتاب ہم پڑھتے نہیں اور عالم دین علمائے اھل سنت سے پوچھنے میں شرم آتی ہے

مسئلہ یاد رہے کہ شادی سے پہلے میاں بیوی اور اولاد کے حقوق کے مسائل سیکھنا فرض ہیں

*حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں*

کہ انسان کو جماع کی ایسی ہی ضرورت ہے جیسے غذا کی کیونکہ بیوی کے طہارت کا سبب ہے (احیاء العلوم جلد 2 ص: 29)

حدیث پاک میں آتا ہے کہ جس طرح حرام صحبت پر گناہ ہے اسی طرح جائز صحبت پر نیکیاں ہیں (مسلم جلد 1_ ص : 324)

جب شوہر اپنی بیوی سے ہمبستری مباشرت کا ارادہ کرے اور بالخصوص شادی کی پہلی رات جسے سہاگ رات بھی کہتے ہیں اور اس کے بعد جب بھی تو شوہر کو چاہیے کہ ان آداب و طریقہ کار کے مطابق عمل کرے ان شاءاللہ شیطان کی دست برد یعنی مداخلت سے محفوظ رہیں گے اور نیک صالح اولاد پیدا ہو گی نماز کے بعد شوہر اپنی دلہن کی پیشانی کے تھوڑے سے بال نرمی اور محبّت سے پکڑ کر یہ دعا پڑھے

اللھم انی اسئلک خیرھا وخیر ماجبلتھا علیہ واعوذ بک من شرھا وشر ماجبلتھا علیہ

تو نماز اور اس دعا کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان محبّت اور الفت قائم ہوگی ان شاء اللّه تعالی (ابو داؤد ، ص : 293)

اور دس 10 مرتبہ الله اكبر پڑھےچاہے تو کہے بسم اللہ العظیم اللہ اکبر اللہ اکبر اور

سورہ اخلاص ایک مرتبہ پوری پڑھے (خزینہ رحمت صفحہ 134/135 کیمیائے سعادت)

چند اہم مسائل اور اہم ٹپ

کمرے میں زیرو پاور کے بلب کا اہتمام ضرور کریں اور اگر کپڑے بالکل اتار کر ہمبستری کرنا ہے تو ایک بڑی چادر دوران ہمبستری اپنے اوپر اوڑھ لیں تاکہ پردہ پوشی ہو سکےبالکل ننگے ہو کر ہمبستری کرنا گدھا گدھی کی طرح جفتی کرنا کہلائے گا جو کہ شریعت کے نزدیک ناپسندیدہ عمل ھے

ہمبستری کے وقت بسم اللّه شریف پڑھنا سنّت ہے اور یہ دعا پڑھے *اللھم جنبنا الشیطان و جنب الشیطان مارزقتنا*

مسئلہ

مگر یاد رہے کی ستر کھولنے سے پہلے پڑھے اور سب سے بہتر ہے کہ جب کمرے میں داخل ہو تب ہی بسم اللّه شریف پڑھ کر دایاں قدم اندر داخل کریں اگر ہمیشہ ایسا کرتا رہے گا تو شیطان کمرے سے باہر ہی ٹھر جائے گا ورنہ وہ بھی آپکے ساتھ شریک ہوگا (تفسیر نعیمی جلد 2 ، ص : 410)

عورت کے اندر مرد کے مقابلے 100 گناہ زیادہ شہوت ہے مگر اس پر حیاء کو مسلط کر دیا گیا ہے تو اگر مرد جلدی فارغ ہو جائے تو فوراً اپنی بیوی سے جدا نہ ہو بلکہ کچھ دیر ٹھرے پھر الگ ہو(فتاویٰ رضویہ ، جلد 9 ، ص 183)

جماع کے وقت کسی اور کا تصور کرنا بھی زنا ہے اور سخت گناہ ہے

جماع کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہاں بس اتنا خیال رہے کہ نماز فوت نا ہونے پائے کیونکہ بیوی سے بھی نماز روزہ اعتکاف حیض نفاس اور نماز کے ایسے وقت میں صحبت کرنا کہ نماز کا وقت نکل جائے حرام ہے(فتاویٰ رضویہ جلد 1 ص 584)

مرد کا اپنی عورت کی چھاتی کو منہ لگانا جائز ہے مگر اس طرح کہ دودھ حلق سے نیچے نہ اترے یہ حرام ہے لیکن ایسا ہو بھی گیا تو توبہ کرے مگر اس سے نکاح پر کوئی فرق نہیں آتا (در مختار ، جلد 2 ، ص ، 58)

مرد و عورت کو ایک دوسرے کا سطر شرم گاہ دیکھنا چھونا جائز ہے مگر حکم یہی ہے کہ مقام مخصوص شرمگاہ کی طرف نا دیکھا جائے کہ اس سے نسیان یعنی حافظہ کمزور ہونے کا مرض ہوتا ہے اور نگاہ بھی کمزور ہو جاتی ہے (رد المختار جلد 5 ، ص ، 256)

ہمبستری مباشرت سے فراغت کے بعد مرد و عورت کو الگ الگ کپڑے سے اپنا سطر صاف کرنا چاہیے کیونکہ دونوں کا ایک ہی کپڑا استمعال کرنا نفرت اور جدائی کا سبب ہے (کایمیاے سعادت ، ص ، 265)

آج کل کے جدید دور میں ٹشو کا استعمال نہایت آسان و مفید ہےگھر میں ایک پیکٹ ٹشو کا ضرور رکھیں

ہمبستری سے احتلام انزال یعنی منی خارج ہونے کے بعد یا دوسری مرتبہ صحبت کرنا چاہتا ہے تب بھی سطر شرمگاہیں لازمی دھو لیں کچھ وقفہ دے کر اور بہتر یہ ہے کہ وضو کر لیں ورنہ ہونے والے بچے کو بیماری کا خطرہ ہے (قبتل قبل ، جلد 2 ، ص ، 489)

جماع کے بعد لڑکے کی پیدائش کا ارادہ ہے تو عورت کو فوراً دائیں پہلو کروٹ لیٹنے کا حکم دیں کہ اگر نطفہ قرار پا گیا تو ان شاء اللّه لڑکا ہی ہوگا

اور اگر لڑکی کی پیدائش کا ارادہ ہے تو عورت کو بائیں پہلو کروٹ کا کہیں اور عورت فوراً بائیں کروٹ لے لے اور کچھ دیر لیٹی رہے تو ان شاءاللہ لڑکی پیدا ہو گی اور اگر اولاد کے حصول کا ارادہ نہیں تو مباشرت میں انزال کے فورا بعد عورت سیدھی کھڑی ہو جائے (مجربات یوسف ، ص 42)

جماع مباشرت ہمبستری کے کچھ دیر بعد مثلاً کم از کم آدھا گھنٹہ بعد غسل کر لیں اس میں صحت و تندرستی بھی ھے اور مرتے وقت حضرت سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی زیارت بھی ہو گی (اچھی مائیں صفحہ 22)

جماع کے فورا بعد پانی پینا صحت کے لیے مفید نہیں لہذا کچھ وقفے کے بعد پانی پی سکتے ہیں (بستانل عارفین ، ص ، 138)

طبیب کہتے ہیں کی ہفتے میں دو بار سے زیادہ صحبت کرنا ہلاکت کا باعث ہے شیر کے بارے میں آتا ہے کی وہ اپنی مادہ سے سال میں ایک مرتبہ ہی جماع کرتا ہے اور اسکے بعد اس پر اتنی کمزوری لاحق ہو جاتی ہے اگلے 48 گھنٹے تک وہ چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں رہتا اور 48 گھنٹے کے بعد جب وہ اٹھتا ہے تب بھی لڑکھڑا تا ہے (مجربات یوسف ، ص ، 41)

عورت سے حیض کی حالت میں صحبت کرنا جائز نہیں اگر چہ شادی کی پہلی رات ہی کیوں نہ ہو اور اگر اسکو جائز جانے جب تو کافر ہو جائے گا یوں ہی اسکے پیچھے کے مقام میں صحبت کرنا بھی سخت حرام ہے(بہار شریعت ، جلد 2 ، ص ، 78)

مباشرت کے بعد حالت جنابت میں یعنی ناپاکی کی حالت میں اور حیض کی حالت میں عورت منحوس اچھوت بھی نہیں ہو جاتی جیسا کی بہت جگہ رواج ہے کہ کھانا بھی نہیں بنانے دیتے برتنوں کو ہاتھ بھی لگانے نہیں دیتے یہ جہالت ہے بلکہ اسکے ساتھ سونے میں بھی حرج نہیں ہاں عورت کا حالت حیض میں اگر شہوت کا خطرہ ہو تو الگ سوئے (فتاویٰ مصطفویہ جلد 3 ، ص ، 13)

قیامت کے دن سب سے بدتر مرد و عورت وہ ہونگے جو اپنی راز (پردے) کی باتیں اپنے دوستوں کو سناتے ہیں (مسلم ، جلد 1 ص ، 464)

عورت سے جدا رہنے کی مدت 4 مہینہ ہے اس سے زیادہ دور رہنا منع ہے (تاریخ خلفاء ، ص ، 97)

جو بچہ سمجھدار ہو اس کے سامنے صحبت کرنا مکروہ ہے“`(الملفوظ ، حصہ ، ص ، 14)“