اسی طرح حضرت سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہرسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بے شک ہر چیز کا ایک دل ہے قرآن کادل سورہ یاسین ہے اور جو ایک مرتبہ پڑھے اس کے لئے دس مرتبہ قرآن پڑھنے کا ثواب لکھاجائے گا۔کتنی چھوٹی سی یہ ترمذی کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سورہ یاسین پڑھنی ہے اور دس قرآن پاک پڑھنے کا بندے کو ثواب مل جاتا ہے کتنی ہی سورہ کی برکتیں ہیں اسی طرح حضرت سیدنا حسان بن عطیہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ توراۃ میں سورہ یاسین کا نام مُعِمَّہ ہے کیونکہ یہ اپنی تلاوت کرنے والے کو دنیا و آخرت کی ہر بھلائی عطاکرتی ہے اور دنیا و آخرت کی بلائیں دور کرتی ہے اور دنیا و آخرت کی ہولناکیوں سے نجات بخشتی ہے اور اس کا نام مدافعت القاضیہ بھی ہےکیونکہ یہ اپنی تلاوت کرنے والے سے ہر برائی کو دور کر دیتی ہے اور اس کی ہر حاجت کو پورا کردیتی ہے
اور جو شخص اس کی تلاوت کرے یہ اس کے لئے بیس حج کا ثواب بن جاتی ہے ۔سورہ یاسین پڑھنے سے بندے کی ہر پریشانی دور ہوتی ہےہر مصیبت دور ہوجاتی ہے اس کی ہمیں تلاوت کرنی چاہئے۔حضرت سیدنا معقل بن یسار ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ بے شک قرآن کا دل سورہ یاسین ہے اور جو اسے اللہ کی رضا کے لئے اور آخرت کی بہتری کے لئے پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمادے گا مغفرت کا پروانہ سورہ یاسین ہے اسی طرح حضرت سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ہمیشہ رات کو سورہ یاسین کی تلاوت کرے یہاں تک کرتا رہا اور پھر مرگیا وہ شہید مرے گا شہید کا رتبہ یہ ہے کہ وہ سیدھا جنت میں جائے گا اس کا حساب نہیں ہوگا۔اگر آپ صبح یا شام کے وقت سورۃ یاسین شریف کی اس چھوٹی آیت کا وظیفہ پڑھتے ہیں تو اس سے آپ کو کیا فائدہحاصل ہوتا ہے سلام قولا من رب رحيم کی فضیلت کے بارے میں دوستوں قرآن پاک میں ہر مشکل و بیماری کا حل موجود ہے بس عقیدہ مضبوط ہونا چاہیے قرآن پاک میں اللہ پاک کا ارشاد ہے کہ
اور ہم قرآن میں وہ چیز اتارتے ہیںجو شفاء اور رحمت ہے ایمان والوں کے لئے سورہ یاسین پاک کی آیت سلام قول من رب الرحیم میں بہت سے پوشیدہ اسرار ہیں اور بے شمار فضائل اور ہر قسم کے امراض سے شفا کا حل موجود ہےہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن پاک کا دل یاسین پاک ہے اور یاسین پاک کا دل یہ آیت ہےملازمت کے لئے اگر کسی حاسد نے جادو کے ذریعے کسی کی ملازمت یاکاروبار میں رکاوٹ ڈال دی ہواس کے واسطے ہر نماز بعد سلام قول من رب الرحیم کو 313 مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ ہر قسم کی رکاوٹ دور ہوجائے گی دوستو ایک شخص نے مجھے بتایا کہ میں جب بھی موٹر سائیکل پر گھر سےنکلتا ہو تو سلام قولا من رب رحيم کا ورد شروع کردیتا ہوں اس کی برکت سے ہر قسم کے حادثات و پریشانیوں سے بچا رہتا ہوں دو مرتبہ تو یقینی حادثوں سے اللہ پاک نے مجھے اس آیت کی وجہ سے بچا لیاایک لڑکا اپنا تجربہ بتانے لگا کہ میں سلام قولا من رب رحيم صبح فجر کے بعد تسبیح کرتا ہوںجس کی وجہ سے میرا دل نیکی کی طرف مائل ہونا شروع ہوگیا ہے
نماز میں خشو ع و خضوع مل گیا ہے ذکر و درود پاک پڑھنے کو خوب دل کرتا ہے اللہ پاک نے جھوٹ غیبت چغلی سے بچایا ہوا ہے۔سلام قولا من رب رحيم کی فضیلت اور اہمیت بہت ہی زیادہ ہےاگر کوئی بھی شخص روزانہ سلام قولا من رب رحيم کو پڑھنے کا معمول بنا لیتا ہے تو اس کے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ خود آپ جان کر حیران رہ جائیں گے یہ آیت اچھی شادی کے لئے بہت مجرب ہے اچھا رشتہ ملنا خوش بختی کی دلیل ہے کیونکہ بے شمار لوگ شادی کے مسئلے میں پریشان ہوتے ہیںاس پریشانی کا حل یہ ہے کہ سلام قولا من رب رحيم کوچالیس دن تک روزانہ 12 ہزار نو سو مرتبہ پڑھے انشاءاللہ اچھا رشتہ مل جائے گا اور شادی میں سکون ملے گا جو شخص اس آیت کو روزانہ 129 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو انشاءاللہ اس کا ہر ایک جائز کام اس اسم کی برکت سے ہو جائے گا۔اولیاء کرام اور بزرگان دین نے اس آیت کی بہترین تعریف کی ہےاس آیت کے ذکر کے برکت سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے فکرو فاقہ دور ہوتا ہے اگرکسی کا روزگار نہ ہو تو اسے روزگار مل جاتا ہے
ملازمت نہ ملتی ہو تو ملازمت مل جاتی ہے آمدنی کم ہو تو اس میں اضافہ ہوتا ہے ان مقاصد کے لئے 16641 مرتبہ روزانہ اس آیت کو پڑھیں اور چالیس دن تک اس عمل کو کریں تو انشاءاللہ جو مقاصد ہم نے بیان کیے ہیں بہت جلد حل ہو جائیں گےایسی لاعلاج بیماری جو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی ہوں اس میں اس آیت کو گیارہ روز تک روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ پڑھیں اور پانی دم کرکے مریض کو روزانہ پلائیں انشاءاللہ مریض کے شفایاب ہونے کا کوئی ذریعہ بن جائے گاایک قول کے مطابق اگر کوئی بیمار اسے تین سو مرتبہ روزانہ 21 دن تک پڑھے تو انشاءاللہ تندرست ہوجائے گایہ وہ آیت مبارکہ ہے اگر اس کے ساتھ آپ کے گناہ بہت ہی زیادہ کیوں نہ ہوں انشاءاللہ اس کے پڑھنے کے ساتھ ہی آپ کے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے چاہے آپ کے گناہ کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو۔