web stats

PkGlam.com

Har Khbar, Mily Yhan Par

کوئی لڑکی ڈراموں ،فلموں میں کام نہیں کرے گی؟حکومت نے اداکاروں پر پابندی عائد کردی ، بڑی خبر

Spread the love
 افغان طالبان حکام کی جانب سے ٹیلی ویژن پروگرامز سے متعلق نئی گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاراؤں کو دکھانے پر پابندی لگادی جب کہ خواتین رپورٹرز کو رپورٹنگ کے دوران حجاب پہننے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذہب کی توہین کرنے والے کامیڈی اور انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نشر نہیں کی جائیں گی، اسلامی اور افغان اقدار کے منافی پروگرامز اور فلموں پرپابندی عائد کردی جائے گی۔واضح رہے کہ طالبان نے رواں برس اگست میں کابل سمیت پورے افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔