web stats

PkGlam.com

Har Khbar, Mily Yhan Par

چہرے کا رنگ ہاتھوں اور پیروں کے رنگ سے مختلف کیوں؟

Spread the love
چہرے کا رنگ ہاتھوں اور پیروں کے رنگ سے مختلف کیوں؟ ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنانے والے چند آسان گھریلو ٹوٹکے اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے چہرے پر زیادہ توجہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھوں اور پیروں کا رنگ چہرے کے رنگ سے نہیں ملتا۔یہ تو واقعی عجیب لگتا ہے جب ہمارے چہرے کا رنگ مختلف اور ہاتھوں پیروںکا رنگ مختلف ہوتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنے چہرے کا خیال رکھتے ہیں جس وجہ سے ایسا ہوتا ہے

لیکن اگر ہم اپنے ہاتھوں اور پیروں کا بھی خیال کریں تو ہم ان کو خوبصورت بنا سکتے ہیں تاکہ ہم اس فرق کو دور کر سکیں۔ ہم کیسے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں،یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ آلو میں غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد کو بلیچ جیسی خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔اس کے استعمال سے جلد سے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں۔ آپ آلو کو پتلے سلائس میں کاٹ کر اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر رگڑ سکتے ہیں،اس کے علاوہ آلو کا جوس نکال کر آپ اسے اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں،اور اس رس کو 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بہترین نتائج کے لئے آپ یہ عمل روزانہ بھی کرسکتے ہیں۔ شہد نہ صرف ہماری جلد کو صاف کرتا ہےبلکہ یہ ہماری جلد کو نمی بھی فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ لیموں بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام آتا ہے۔ ان دونوں کا مرکب سے جلد صاف اور گوری ہوتی ہے۔

ایک پیالی میں ایک چمچ شہد لیں،اس میں آدھا ٹکڑا لیموں نچوڑیں۔آپ اس میں دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں۔کیونکہ دودھ جلد کو سفید کرنے میں مدد کرتا ہے۔اپنے ہاتھوں اور پیروں پر یہ مرکب لگائیں اور 20 منٹ بعد دھولیں۔ بادام میں غذائی اجزا پائے جاتے ہیں اس میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو جلد کو سفید کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جلد کو جوان بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ رات کو 7 سے 8 بادام پانی میں بھگو دیں،صبح اٹھ کر اس کا چھلکا اتار دیں اور اس میں 2 چائے کے چمچ دودھ،2 چائے کا چمچ بیسن،اور تھوڑے سے لیموں کے قطرے اس میں شامل کریں اور اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں پیروں پر لگا لیں