آپ نے بھی نہیںسنی ہو۔وزیر اعظم عمران خان جس پشاوری چپل کو پسند کرتے ہیں، یہ پشاوری چپل معروف چپل ساز چاچا نور دین ہیں۔ جو منفرد طور پر چپلیں بناتے ہیں۔ عمران خان کے لیے پشاوری چپل بھی خاص طور پر تیار کی جاتی ہے، چاچا نور دین کے بیٹے ابرار خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے لیے خاص طور پر چپلیں تیار کی جاتی ہیں۔ عید کا تحفہ بھی خاص ہوتا ہے۔خان صاحب کے لیے اسپیشل سانپ کی کھال سے لیدر کی بنی چپل تیار کی جاتی ہے۔ اس لیدر سے بنے جوتے بہت ہی آرام دہ اور پُر سکون ہوتے ہیں، جو پہننے والے کو چلنے میں بھی سکون دیتے ہیں۔خان صاحب کی پسند سے متعلق کہنا تھا کہ خان صاحب کو موٹے تلوے والی چپلیں پسند ہیں جن کا رنگ کیمل ہو۔ یعنی خان صاحب اونٹ کے رنگ والا چپل پسند کرتے ہیں۔ عمران خان کی پسندیدہ چپل کو دیگر شخصیات بھی پسند کرتی ہیں جن میں صدر عارف علوی،
وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا، سمیت کئی دیگر افراد بھی آرڈر پر بنواتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی پشاوری چپل کے مداح ہیں۔