آج کا موضوع بھی ایک اہم سبزی پودینہ سے متعلق ہے جسے ہم بڑے شوق سے استعمال میں لاتے ہیں لیکن ہم اس کے فوائد سے بالکل واقف نہیں ہیں۔ پودینہ کا زیادہ تر استعمال تازہ پتوں کی صورت میں کیا جاتا ہے یا پھر اس کا رس نکال کر استعمال میں لایا جاتا ہے حکیم لوگ اس کا استعمال اپنی ادویات میں بھی کرتے ہیں اس کا ست نکال کر اسے ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے- لہٰذا پودینہ کو کسی طرح بھی استعمال میں لائیں اس کی افادیت میں کمی نہیں آتی۔ پودینہ کو دھوپ میں سکھا کر اس کے پتوں کو ہاتھ سے مسل کر پاؤڈر کی شکل دے لیں اور اس کو کسی بھی شیشی میں ڈال کر اوپر سے بند کر لیں اور بوقت ضرورت اس کا استعمال کریں- بلکہ ہر کھانے کے بعد ایک چھوٹی چمچ لے لیا کریں اس سے کھانا جلد ہضم ہو جائے گایا پھر اس پودینہ کے سفوف کو کھانے کے اوپر چھڑک لیں تو یہ کافی فائدہ مند رہتا ہے-
اس سے معدے کے اندرونی زخم بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں اس کے مزید فوائد دیکھتے ہیں۔ ٭پودینہ کے پتوں کو سکھا کر رکھ لیں اور بد ہضمی کی صورت میں انہیں پانی کے ساتھ لیں بدہضمی دور ہو جائے گی ٭اس کے پتوں کا پاؤڈر اگر کھانوں پر چھڑکا جائے نہ صرف اس کی خوشبو سے کھانے مزیدار ہو جائیں گے بلکہ جلد ہضم بھی ہوں گے ٭اگر پودینے کے پاؤڈر میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو جلد نکھر جائے گی ٭پودینے کے پتوں کا سفوف بنا کر دانتوں پر منجن کی طرح لگائیں دانت صاف اور چمکدار ہو جائیں گے اور منہ کی بد بو بھی دور ہو جائے گی ٭پودینے کے پتوں کا سفوف پانی میں ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اس سے بال گرنا بند ہو جائیں گے کیونکہ پودینہ کے پتوںمیں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے ٭کھانے کے بعد ایک چمچ پودینے کا سفوف پانی کے ساتھ لینے سے سینے اور معدے کی جلن سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے
٭پودینہ کا سفوف لینے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے میٹا بولزم بہتر ہوتے ہیںv ٭بچھو یا کسی بھی کیڑے کے کاٹنے پر اس کا سفوف لگائیں تو درد میں آرام آ جائے گا ٭ گرمیوں کے موسم میں اگر جی متلائے یا الٹی آئے تو ایسی صورت میں پودینے کا پاؤڈر اور الائچی کا پاؤڈر ایک گلاس پانی میں ابال کر لے لیں اس سے افاقہ ہو جائے گا ٭پودینے کا پاؤڈر پیٹ کی گیس اورت بدہضمی میں آرام دیتا ہے ٭پودینہ کا پاؤڈر تھکاوٹ کو دور کرتا ہے