آپ کے دانت میں درد ہو داڑھ میں درد ہو آپ نے اس مقام پر اپنی انگلی رکھنی ہے انگلی رکھنے کے بعد اسی آیت مبارکہ کو صرف اور صرف سات مرتبہ پڑھنا ہے اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود پاک لازمی پڑھ لیجئے گا تو انشاء اللہ عزوجل درد ختم ہوجائے گا فورا شفاء ملے گی سکون ملے گا تو عمل بڑا ہی آسان ہے ۔بیکنگ سوڈا: روئی کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے گرم پانی میں بھگوئیں، پھر اس کے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں۔جب آپ دیکھیں کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ سوڈا لگ گیا ہے، تو اسے دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ آپ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی کریں، اس سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔لونگلونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔
دو سے تین عدد ثابت لونگ کواپنے دانتوں کے اُس حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے۔ٹی بیگ :بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں خاصا معاون ہے۔ ایک عدد گرم ٹی بیگ کو منہ میں رکھیں، مگر خیال رہے کہ ٹی بیگ بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ آپ کا منہ جل جائے۔برف کا ٹکبرف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔ ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں۔آپ کو خود درد میں کمی محسوس ہو گی۔گرم تولئے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر لیں، یاد رہےکہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو جائے، جو آپ کی جلد کے لیے ایک مصیبت کھڑی کر دے۔ کپڑے کو گرم کر کے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔
کالی مردانت کے درد میں ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی کافی فرق محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کے منہ میں ڈال لیں، اس سے بھی فائدہ ہوگا۔کھیرایک کھیرے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے دُکھنے والی داڑھ یا دانت کی جگہ پہ رکھیں۔پیاز:پیاز کا ایک باریک ٹکڑا کاٹیں اور اسے دانتوں پہ لگائیں، درد ختم ہو جائے گا۔آلآلو کو بھی دانتوں کے درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آلو کا ایک چھوٹا قتلا لیں اور اسے درد والی جگہ پہ رکھیں۔پودینے کی پتیاںپودینے میں بھی دانتوں کے درد کا قدرتی علاج پایا جاتا ہے۔پودینے کی پتوں کو چیونگم کی طرح چبائیں، تکلیف ختم ہو جائے گی۔لہسن کے جوایک لہسن کا جوا اپنے منہ میں رکھیں یا پھر لہسن کو پیس کے اس پہ نمک لگا کے بھی منہ میں رکھا جا سکتا ہے۔ دونوں صورتوں میں تکلیف سے نجات ملتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین